Contact form

Name

Email *

Message *

Latest

Friday, 7 March 2014

Hearts and educational institutions open for Kashmiri students: Foreign Office

Hearts and educational institutions open for Kashmiri students: Foreign Office

اسلام آباد)ایکسپریس نیوز: ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی یونیورسٹی سے نکالے جانے والے کشمیری طلبا کو پاکستان میں تعلیم مکمل کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری طلبا کے لیے ہمارے دل اور تعلیمی اداروں کے دروازے کھلے ہیں۔
ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی کا جشن منانے والے کشمیری طلبا پر بغاوت کے الزامات لگانا بدقسمتی ہے، کشمیری طلبا کے لئے ہمارے دل اور تعلیمی اداروں کے دروازے کھلے ہیں اور اگر یہ طلبا اپنی تعلیم مکمل کرناچاہتے ہیں تو پاکستان اپنے تعلیمی اداروں میں ان طلبا کا خیرمقدم کرےگا۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں واقع  یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے 68 کشمیری طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیا تھا،بات یہیں ختم نہیں ہوئی الٹا متعصب ریاستی حکومت نے ان طلبا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بھی قائم کردیا، دوسری جانب  مقبوضہ کشمیر پر قابض سفاک بھارتی فوجیوں نے بھی ایک کشمیری نوجوان کو پاکستان سے محبت کی پاداش میں چھریوں کے وار کرکے شہید کردیا۔


  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: Hearts and educational institutions open for Kashmiri students: Foreign Office Description: Rating: 5 Reviewed By: Unknown
Scroll to Top