جعلی عامل نے خاتون کو بے آبرو کر دیا خاتون کے شور پر لوگوں نے عامل کی خوب درگت بنا ڈالی
فیروزوالہ: جاوید ٹاون کوٹ عبدالمالک میں بارہ سال سے بابا لیاقت علی عرف کھڑاواں والا لوگوں کو عامل بن کے لوٹ رہا تھا کہ آج سلمی نامی خاتون اپنے گھریلو حالات کو بہتر کرنے کی دعا کروانے کے لیے گئی جہاں اس نے جھانسہ دیتے ہوئے اس سے زیادتی کر ڈالی خاتون نے باہر نکل کر شور مچا دیا جس پر اہل علاقہ کے لوگ جمع ہوگئے اور انہوں نے جعلی عامل کی جوتوں سے خوب درگت بنا ڈالی اور پولیس کو بلا کر اس کے حوالے کر دیا لوگوں نے انکشاف کیا کہ اس سے قبل بھی یہ ایک لڑکی سے زیادتی کی سزا کاٹ چکا ھے اور اس نے 16 سالہ لڑکی کو بغیر نکاح اپنے پاس رکھا ہوا ھے پولیس کو کئی بار اطلاع دی لیکن کوئی کاروائی عمل میں نہ آئی اور آج لوگوں نے اس کی جوتوں سے مرمت کر ڈالی
0 comments:
Post a Comment