Contact form

Name

Email *

Message *

Latest

Sunday, 9 July 2017

گوہرایوب خان، عمرایوب خان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

گوہرایوب خان، عمرایوب خان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ






سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان اور انکے صاحبزادے سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان نے مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ کر باضابطہ پی ٹی آئی کا فیصلہ کرلیا۔ عمر ایوب خان آئندہ انتخابات میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیادت سے ناراض تھے اور وہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،آصف کرمانی اورخواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنمائوں سے ملاقات کرکے ان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے تھے مگر پارٹی کی جانب سے آئندہ انتخابات کے لئے ٹکٹ دینے پر رضامندی ظاہر نہیں کی گئی۔یادرہے کہ عمر ایوب خان کے کزن یوسف ایوب خان اور اکبر ایوب خان تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔ 

عمر ایوب خان کے روایتی حریف راجہ عامر زمان پہلے سے تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔راجہ عامر زمان کو آئندہ الیکشن میں ٹکٹ ملنا مشکل ہے۔ شاید تحریک انصاف اسے سنیٹربنادے اس صورت میں عمر ایوب خان کو آئندہ الیکشن میں راجہ عامرزمان کی حمایت مل سکتی ہے جس سے وہ جیت کی پوزیشن میں آجائیں گے۔ اگرسینیٹرشپ نہ ملی تو راجہ عامرزمان آزاد الیکشن لڑیں گے یا ن لیگ میں شامل ہوجائیں گے کیونکہ راجہ عامرزمان کے ایک بھائی راجہ فیصل زمان ن لیگ کے ٹکٹ پر ایم پی اے ہیں
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: گوہرایوب خان، عمرایوب خان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ Description: Rating: 5 Reviewed By: Unknown
Scroll to Top